برطانوی شاہی خاندان کی53 سالہ خاتون پائلٹ اپنے خصوصی جہاز کے ذریعے دنیا کے 23 ممالک کا چکر لگانے کے سلسلے میں3 روزہ دورے پر (پیر) کو پاکستان پہنچیں گی
جمعہ 13 نومبر 2015 22:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) برطانوی شاہی خاندان کی53 سالہ خاتون پائلٹ اپنے خصوصی جہاز کے زریعے دنیا کے 23 ممالک کا چکر لگانے کے سلسلے میں3 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گی،اس بارے میں سول ایوی ایشن زرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔
(جاری ہے)
2015ء کو بتایا کہ ٹریسی ٹیلر نامی یہ خاتون 1937 میں بنائے جانے والے برطانوی ساخت کے 2 سیٹیں رکھنے والے جہاز کے زریعے 16 نومبر کو گوادر پہنچیں گی،جس کے بعد وہ 17 نومبر کو صبح ساڑھے 11 بجے یونان کے شہزادے نیکولس کے ہمراہ کراچی ائیرپور ٹ پر لینڈ کریں گی،یہاں سے نجی ائیرلائنز کے ہیلی کاپٹر کے زریعے وہ اسٹیڈیم کے قریب واقع داؤد پبلک اسکول کی تقریب میں شر کت کریں گی اور بعد ازاں وہ کراچی میں اہم شخصیت سمیت سفارکاوں ،کاروباری حضرات اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی،14 ہزار ناٹیکل مائل سفر کے سلسلے میں وہ 18 نومبر کو بھارت،احمد آباد اور بمبئی جائیں گی اور ان کا سفر اسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاکر اختتام پزیر ہوگا،پاکستان میں ٹریسی ٹیلر کا دورہ حبیب بینک اور اینگرو گروپ نے اسپانسر کیا ہے،واضح رہے کہ 1930 میں ایمی جانسن نامی خاتون پائلٹ نے اسی روٹ اور فاصلے پر سفر کرتے ہوئے انہی دنیا کے23 ممالک کا چکر لگایا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.