Live Updates

ملک میں تبدیلی اور سونامی لانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان ملک ریاض کے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے لگے

جمعہ 13 نومبر 2015 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) ملک میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرنے والے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح بین الاقوامی بلڈر بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے لگے،اس بارے میں ذمہ دار زرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا ہے کہ اندرون سندھ کا دورہ مکمل کر کے جمعہ کو عمران خان عمر کوٹ ،ماتیلی سے ملک ریاض کے7 نشستوں والے ہیلی کاپٹر رجسٹریشن نمبرAP-MRH زریعے شام ساڑھے 5 بجے کراچی ائیر پورٹ پر پہنچیں،ان کے ہمراہ ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی اور عون محمد بھی ہیلی کاپٹر کے زریعے کراچی آئے،بعد ازاں اے ایس ایف کی جانب پارٹی رہنماؤں کو وی آئی پی لاؤنج میں داخلے کی اجازت نہ دئیے جانے کے سبب عمران خان نے نجی ائیر لائنز کے دفتر میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی،اس اجلاس میں ڈاکٹر عارف علوی،فیصل واوڈا ،فردوس شمیم نقوی ،علی زیدی ودیگر بھی موجود تھے،زرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں عمران خان نے دیگر امور پر گفتگو کی جس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات سر فہرست تھے،زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں پر روز دیا کہ کراچی میں ہونے والے5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کی جائیں اور لوگوں سے رابطے بڑھائیں جائیں،زرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں اورپارٹی کو ان انتخابات میں بھرپور کامیابی ملنا چاہئیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :