وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر شاہ نواز پر حملے کا نوٹس لے لیا

کے آئی یو ہمارا قومی اثاثہ ہے قومی اداروں اور تعلیمی اداروں سے فرقہ واریت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائیگا، حافظ حفیظ الرحمن

جمعہ 13 نومبر 2015 22:50

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز پر حملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے قومی اداروں اور تعلیمی اداروں سے فرقہ واریت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو فرقہ واریت کے نظر نہیں ہونے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز پر حملہ کرنے اور علاقے کا پر امن فضاء خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت کی شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ علاقے کا امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی انکوائری کے احکامات جاری کردئیے گیے ہیں تاکہ پس پردہ عوامل کو بھی سامنے لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :