(ن) لیگ کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر ی مہم کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی‘ پی ایچ اے
بینک چالان نمبر 26241کے ذریعے ایک لاکھ روپے جمع کرایا گیا ‘ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کے خط کا جواب
جمعہ 13 نومبر 2015 22:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے علاوہ دوسری کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یا آزاد امیدوار نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر ی مہم کی مد میں پی ایچ اے کو کوئی ادائیگی نہیں کی ۔یہ بات پی ایچ اے کی طرف سے پی ٹی آئی کو تشہیری مہم کی مد میں حاصل ہونیوا لی آمدنی کی تفصیلات کی آگاہی کیلئے لکھے گئے خط کے جواب میں بتائی گئی ہے ۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی طرف سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور ونگ نے بینک چالان نمبر 26241کے ذریعے ایک لاکھ روپے جمع کرایا جبکہ اسکے علاوہ کسی دوسری جماعت کے نامزدہ یا آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے کسی امیدوار نے اس مد میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی ۔(جاری ہے)
قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن فہیم جہانزیب کی طرف سے پی ایچ اے سے شفافیت اوراطلاعات تک رسائی ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور میں تشہیری مہم کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی بارے آگاہی دینے بارے خط ارسال کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی نے پی ایچ اے کے جواب کو نا مکمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے 83شاہراہو ں کاصرف ایک لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ان شاہرات پر کی جانے والی مہم کا کم سے کم ٹیکس پانچ کروڑ روپے بنتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.