مسیحی میرج پالیسی کی از سر نو ترتیب ،پادریوں کومیرج لائسنس کے حصول کیلئے کم از کم میٹرک کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست نمٹادی گئی
عدلیہ انتظامی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں،کم از کم تعلیمی معیار اختیار کیا گیاہے تو اس پر اعتراض بلاجواز ہے‘ لاہور ہائیکورٹ
جمعہ 13 نومبر 2015 22:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسیحی میرج پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے اور پادریوں کومیرج لائسنس کے حصول کے لئے کم از کم میٹرک کی شرط عائد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست نمٹادی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بشپ ڈاکٹر جانثار آصف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انگریز دور 1872میں بنایا گیا مسیحی میرج ایکٹ موجودہ دور سے مطابقت نہیں رکھتا۔
میرج پالیسی کے مطابق پاکستان میں موجود تمام پادریوں کو میرج لائسنس کی پانچ سال بعد تجدید کرانا لازم ہے۔اس میرج ایکٹ کے مطابق میرج لائسنس کے لئے اپلائی کرنے والے پادری کے لئے دو سو سے زائد مسیحیوں سے تصدیق کرانا کم از کم تعلیمی اہلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق مسلم نکاح خواں پر نہیں کیا جاتا جو کہ مسیحی پادریوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.