فوج کے خلاف حکومتی رویہ جمہوریت کے خلاف ساز ش سے کم نہیں ‘محمود الرشید

جمعہ 13 نومبر 2015 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف حکومتی رویہ جمہوریت کے خلاف ساز ش سے کم نہیں ‘فوج نے حکمرانوں کو گورننس بہتر بنانے کا کہہ کر قومی امنگوں کی تر جمانی کی ہے ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سیکرٹر یٹ میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت میں بیڈ گورننس کی ایک نہیں سینکڑوں مثالیں ہیں اور اپوزیشن کی جماعتیں بھی حکمرانوں سے بار بار گڈگورننس بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن حکمرانوں نے کسی ایک بھی عوامی مسئلہ کو حل کر نے کی کوشش نہیں بلکہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے عوام کے مسائل اور بیڈ گورننس میں بدتر ین اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے حکو مت کو گڈ گورننس بہتر بنانے کی بات کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا جہاں تک جمہوریت کا تعلق تو (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار سے ہی جمہو ریت کیلئے خطر ہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :