کراچی، سانحہ صفورا میں ملوث طاہر حسین عرس سائیں نے داعش اور القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا

جمعہ 13 نومبر 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سانحہ صفورا میں ملوث طاہر حسین عرس سائیں نے داعش اور القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جے آئی ٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے قیوم آباد میں رینجرز پر حملے کے لئے 20 سالہ لڑکے عمران کو پیسے کا لالچ دے کر خودکش حملے کے لئے تیار کیا تھا اور قیوم آباد میں لا کر چھوڑا جبکہ رینجرز پر حملے کی ریکی کی اور اس حملے کے لئے القاعدہ کے عمر جلال نے حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :