کراچی، سی ٹی ڈی کی ناظم آباد میں کارروائی ،القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 نومبر 2015 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ٹو (سی ٹی ڈی) نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سی ٹی ڈی ٹو کے ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے نواب پٹھان اور نذیر پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ گرفتار افراد سے 2 دستی بم اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :