بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لیے تو مختلف اقدامات اٹھائے ، سینیٹر حافظ حمد اﷲ

جمعہ 13 نومبر 2015 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لیے تو مختلف اقدامات اٹھائے ۔لیکن بدقسمتی سے مسائل کو سمجھانے اور سمجھنے والے اس چیزوں کی تدارک کے جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہے ۔سی ایس ایس کہ 2014کہ امتحان میں پاس ہونیوالے امید واروں کی ڈومیسائل چیک کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح قائم کی جائے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ بلوچستان اسمبلی کی جانب سے جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر بلوچستان کے کوٹے پر وفاق میں ملازمتیں حاصل کر رکھی ہے بحث کیلئے صرف 2 گھنٹے کی وقت کیلئے منظوری دینے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ بلوچستان کا ایک تعلیم یافتہ نوجوان کو بلوچستان کے کوٹے پر اگر روزگار دیا جائے جو کہ ان کا حق ہے دیا جائے تو یہاں پر احساس محرومی کی خاتمے میں اہم کردار ہوگا ۔

(جاری ہے)

سی ایس ایس کے امتحانات میں اگر بلوچستان کی کوٹے پر جعلی ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا جائے گیا تو چھوٹے گریڈ کے نائب قاصد کی تعیناتی جعلی ڈومیسائل کرنیوالے سے سے کون پوچھ سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ا پنے کوٹے پر تعینات کر کے ان کو ملکی و قوم ترقی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے مقابلے کے سی ایس ایس میں بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر لوگوں کی بھرتی نہیں روکی جاسکی ۔

2014کے سی ایس ایس کے امتحانات پاس کرنیوالے اکثر ایسے امید وار ہے جوکہ صرف ڈومیسائل بنانے کیلئے بلوچستان آئے ہیں ان کے شناختی کارڈ اور دیگر تمام ریکارڈ صوبے سے باہر کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے کوٹے پر نمائندگی دینا تو ان کا حق ہے ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ دیگر صوبوں سے حصہ لیکر پسماندہ بلوچستان کو دیا جاتا تاکہ ان کا احساس محرومی ختم ہوجاتا ضرورت اس آمر کی ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے ایک ایسا قرار داد پاس کرایا جائے کہ وفاقی حکومت یعنی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بلوچستان ڈومیسائل پر کام کرنیوالے تمام افراد کے ڈومیسائل طلب کرکے ایک با اختیار کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کرائے جس شخص نے خلاف قانون ڈومیسائل حاصل کیا ہو حکومت بلوچستان اپنی مدعیت میں کرمینل پرسیڈنگ کرنے کیلئے درخواست دائر کرے تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسا کام کرنے کی ہمت نہ کرسکے ۔