جرمنی میں ایک عمارت سے 7نومولود بچوں کی لاشیں برآمد، رہائش پذیر 45 سالہ خاتون کی تلاش شروع

ش

جمعہ 13 نومبر 2015 23:14

جرمنی میں ایک عمارت سے 7نومولود بچوں کی لاشیں برآمد، رہائش پذیر 45 سالہ ..

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) جرمنی میں پولیس نے ایک عمارت سے 7نومولود بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں،عمارت میں رہائش پذیر 45 سالہ خاتون کی تلاش جاری۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کو ریاست بواریہ میں ایک عمارت سے سات نو مولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس اور تفتیشی ادارے اس عمارت میں رہائش پذیر 45 خاتون کو تلاش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کے محرکات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمارت کے قریب رہنے والی ایک خاتون کو سیڑھیوں پر ایک بچے کی لاش ملی تو اس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ عمارت کی جامع تلاشی لینے پر مزید سات لاشیں بر آمد ہوئیں۔ مقامی افراد کے مطابق عمارت میں رہائش پذیر خاتون کی ان کے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی اور وہ شراب کی بھی عادی ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ ان بچوں کے قتل میں اس خاتون کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :