آئی ایس پی آرسے متعلق کئی پی پی رہنماؤں کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں،رخسانہ بنگش

آصف زرداری نے بیانات کانوٹس لیکرانہیں منع کرنے کی ہدایت کردی ہے

جمعہ 13 نومبر 2015 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش نے کہاہے کہ آئی ایس پی آرسے متعلق پیپلزپارٹی کے متعددرہنماؤں کی جانب سے جاری بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں ، آصف علی زرداری نے آئی ایس پی آرکے بیان سے متعلق بیانات کانوٹس لیکرانہیں منع کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آئی ایس پی آرسے متعلق متعددپارٹی رہنماؤں کی جانب سے بیان کانوٹس لے لیا ہے ان کاکہناتھا کہ ان رہنماؤں کے بیانات پارٹی پالیسی نہیں ،فوری طورپران تمام رہنماؤں کوبیان دینے سے روک دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حمایت کرنایانہ کرنیکے بارے مین اعلیٰ عہدیداران سے مشاورت کی جائے گی اوران کواعتمادمیں لیکرفیصلہ کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :