تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف پاکستان کادورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے

وزیراعظم نوازشریف نے مہمان صدرکونورخان ائیربیس پررخصت کیا

جمعہ 13 نومبر 2015 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف پاکستان کادورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ،وزیراعظم نوازشریف نے مہمان صدرکونورخان ائیربیس پررخصت کیا،تاجکستان کے صدرامام علی رحمن پاکستان کادوروزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوئے ،تووزیراعظم نے پروٹوکول کوبالائے طاق رکھتے ہوئے مہمان صدرکونورخان ائیربیس پرخودرخصت کیا،ائیربیس پروزیردفاع خواجہ آصف ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری اوردوسرے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ،روانگی سے قبل تاجک صدرکوان کے دورے کے حوالے سے تصویری البم بھی پیش کیاگیا،تاجکستان کے صدرکایہ پاکستان کاچٹھادورہ تھا،وزیراعظم نوازشریف نے بھی جون 2014ء اوررواں سال جون میں تاجکستان کادورہ کیا،پاکستان اورتاجکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات کاعکاس ہیں تاتجک صدرکے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے تجارت ،معیشت ،ثقافت ،دفاع،سلامتی ،سیاحت اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون کومزیدوسعت دینے پراتفاق کیا،تاجک صدرکے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کوسڑک کے ذریعے ملانے کے تین منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی

متعلقہ عنوان :