آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤ ں کو بیان بازی سے روک دیا

بعض رہنماؤ ں کے بیان کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ،آئندہ کسی کو بیان جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگئی،تمام فیصلے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کرے گی، آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کا بیان

جمعہ 13 نومبر 2015 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر پارٹی رہنماؤ ں کو بیان بازی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کاکہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے بعض پیپلز پارٹی رہنماؤں کے آئی ایس پی آر سے متعلق بیان پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو بیان دینے سے روک دیا ہے۔

آصف زرداری کاکہنا ہے کہکہ حکومت کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کرے گی۔ رخسانہ بنگش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آئی کی پریس ریلیز پر بعض رہنماؤ ں کے بیان کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آئندہ کسی کو بیان جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگئی۔تمام فیصلے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کرے گی۔