مودی کا دورہ برطانیہ ، ہزاروں مسلمانوں، عیسائیوں، کشمیریوں، نیپالیوں اور ہندو دلتوں کا دوسرے روز بھی احتجاج
لیبر پارٹی کے سربراہ سمیت 50 ارکان پارلیمنٹ کا مودی کی تقریبات کا بائیکاٹ
جمعہ 13 نومبر 2015 23:23
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے خلاف ہزاروں مسلمانوں، عیسائیوں، کشمیریوں، نیپالیوں اور ہندو دلتوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،لیبر پارٹی کے سربراہ جریمی کاربائن سمیت 50 ارکان پارلیمنٹ نے مودی کی تقریبات کا بائیکاٹ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی ناٹ ویلکم کے نعرے تلے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر برطانیہ میں ہیں۔
لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں مودی کے بھارتی کمیونٹی سے خطاب کے موقع پر مسلمانوں، عیسائیوں، کشمیریوں، نیپالیوں اور ہندو دلتوں سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔(جاری ہے)
برطانوی حزب اختلاف کی پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربائن اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے مودی کی تقریر میں شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر احتجاجاً مودی کی دیگر تقریبات کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھاتی وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لند ن پہنچے تو اس موقع پر ہزاروں مسلمانوں، عیسائیوں، کشمیریوں، نیپالیوں اور ہندو دلتوں نے احتجاج کیا جس کے باعث نریندر مودی مودی کو ٹین ڈائننگ سٹریٹ میں جانے کیلئے عقبی دروازہ استعمال کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.