بنوں نامعلوم شرپسندوں کا ٹھیکیدار کے حجرہ پر دستی بموں سے حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 13 نومبر 2015 23:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) نامعلوم شرپسندوں کا ٹھیکیدار کے حجرہ پر دستی بموں سے حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہُوا تفصیلات کے مطابق تھانہ میریان کی حدود میں واقع نورڑ میں نامعلوم شرپسندوں نے ٹھیکیدار حاجی میر خان ولد فقیر عبداﷲ کے حجرہ پر دو دستی بم پھینک دیئے جوکہ پھٹنے سے وہاں کھڑی موٹر کار تباہ ہُوئی جبکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے کئی بار مذکورہ ٹھیکیدار کے گھر کو بارودی مواد سے اُڑانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :