پاکستان کو لبرل بنانے کی کوشش لاکھوں شہداء کے خون سے غداری ہے، حافظ احمدعلی
پاکستان کا بچہ بچہ مملکت کے اسلامی نظریات کا تحفظ کرے گا، پنجاب کے دورے سے واپسی کے موقع پر کارکنان سے خطاب
جمعہ 13 نومبر 2015 23:24
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماحافظ احمدعلی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی جانب سے ملک کو لبرل بنانے کا بیان انتہائی تشویشنا ک، قابل مذمت اور آئین پاکستان وتحریک پاکستان کے لاکھوں شہداء کے خون سے غداری ہے، جے یوآئی اس ملک کو کسی صورت لبرل نہیں بننے دے گی، پاکستان اسلامی نظام کے لئے وجودمیں آیاتھاجس کے قیام کے لئے برصغیر کے بے شمار مسلمانوں نے اپنے جان اور مال کی قربانیاں دی تھیں،ان قربانیوں کو ہرگزرائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا،پاکستان کا بچہ بچہ مملکت کے اسلامی نظریات کا تحفظ کرے گا۔
یہ باتیں انہوں نے جے یوآئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت اور خانیوال،چیچہ وطنی اوربہاولنگرکے تنظیمی دورے سے واپسی پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر صوبائی ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی، امیر کراچی ڈویژن مولاناپیر لیاقت شاہ، مولانامشتاق عباسی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولاناقاری عبدالحئی شیخ، مولاناخواجہ احمدالرحمان ،قاری سیف الرحمان، مولانایوسف ہزاروی، مولاناعبدالرحمان جلالی، خطیب عبدالرحمان، مولاناعبداﷲ، مولاناناصر، الحاج عبدالعزیز، غلام صمدانی گجر، حافظ سلمان احمدعلی، حافظ اسامہ احمدعلی ودیگر بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.