موبائل فون نے پیرس دہشت گرد حملے میں شہری کی جان کیسے بچائی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 14 نومبر 2015 10:24

موبائل فون نے پیرس دہشت گرد حملے میں شہری کی جان کیسے بچائی؟

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2015ء) پیرس دہشت گرد حملے میں موبائل فون نے ایک شہری کی جان بچا لی۔ فرانس آئی ٹیلی کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سیلویسٹر نامی شہری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹیڈ ڈی فرانس سٹیڈیم کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں اُس پر فائرنگ ہوئی لیکن اس کی جیکٹ کی جیب میں موجود موبائل فون پر گولی لگ جانے کے باعث اس کی جان بچ گئی اس موقع پر شہری نے اپنا متاثرہ فون بھی میڈیا کو دکھایا۔

(جاری ہے)