پیرس حملے؛ سعودی عرب اور ایران واقعہ کی مذمت کرنے والے پہلے ممالک

امریکہ نے بھی فرانس کو ہر ممک تعاون کی یقین دہانی کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 10:59

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015ء) : پیرس دہشت گرد حملوں کی سب سے پہلے مذمت ایران کے صدر نے کی ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے حملے انسان مخالف جُرم ہیں. جبکہ عالمی برادری نے بھی پیرس حملوں کی شدید مذت کی ہے امریکی صدر براک اوبامہ کا کہنا ہےکہ فرانس کو ہر ممکن تعاون کی قیقین دہانی کروائی ہے دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے کہیں بھی ہوں قابلٍ مذمت ہیں، پیرس حملوں سے متعلق فرانسیسی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں. واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں6 مقامات پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں160افرادہلاک ہوگئے جبکہ واقعات میں 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں 80 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.