سلمان خان کا خاندان مجھے بیٹی کی طرح سمجھتا ہے‘کترینہ کیف
سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں اور یہ بات صرف فلمی صنعت میں ہی نہیں اس کے باہر بھی لوگ جانتے ہیں
ہفتہ 14 نومبر 2015 11:04
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اپنے سابقہ پریمی اور اداکار سلمان خان کے بارے میں کھلے عام بات کرنا ان کے موجودہ تعلق کے لیے قابل احترام بات نہیں ہوگی۔
(جاری ہے)
بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سے ایک شو کے دوران سلمان خان سے تعلق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں اور یہ بات صرف فلمی صنعت میں ہی نہیں اس کے باہر بھی لوگ جانتے ہیں اور سلمان خان کا خاندان انہیں بیٹی کی طرح سمجھتا ہے۔
کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم میڈیا میں بار بار سلمان اور ان کے خاندان کے بارے میں بات کرنا ان کے موجودہ تعلق کے لیے ناقابل احترام ہوگا جس کی وجہ سے وہ اس سے گریز کرتی ہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف کی اداکار رنبیر کپور سے تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔اپنے موجودہ تعلق اور رنبیر سے شادی کے سوال پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ہمیشہ رہنے والے دوست ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.