ہمایوں سعیدکی 4 سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی، دل لگی میں مہوش حیات کیساتھ نظر آئینگے

ہمیشہ ایسے پراجیکٹس کو ترجیح دی جس میں اچھی ٹیم کام کرے، دل لگی کی عمدہ ٹیم نے مجھے دوبارہ چھوٹی سکرین پر آنے پر مجبور کیا، گفتگو

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:04

ہمایوں سعیدکی 4 سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی، دل لگی میں مہوش حیات کیساتھ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید 4 سال بعد ٹی وی کرین پر ایک بار پھر دکھائی دینگے، ان کا نیا ڈرامہ ’دل لگی ‘ 2016ء میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائیگا، ڈرامے میں ان کیساتھ مرکزی کردار مہوش حیات ادا کریں گی ، ڈرامے کی پروڈکشن خود ہمایوں سعید کا اپنا پروڈکشن ہاؤس سکس سگما پلس دیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد شاندار سکرپٹ ملا ہے، فائزہ افتخار نے اسے بہت عمدگی سے لکھا ہے۔ درحقیقت یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ ان کے اب تک کے کاموں میں سب سے بہترین ہے پھر اس کی ڈائریکشن ندیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایسے ہی پروجیکٹس میں کام کرنے کو ترجیح دی ہے جس میں ایک اچھی ٹیم کام کرے ۔ اسی وجہ سے دل لگی میں کام کرنا بھی ایسا ہی ایک فیصلہ تھا کیونکہ اس کی ٹیم بہت عمدہ ہے اور اسی نے مجھے اس بات پر مجبور کیا کہ میں 4 سالوں کے بعد چھوٹی اسکرین پر آؤں۔