آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کررہی ہیں،بشریٰ انصاری

لوگوں نے ہمیشہ اداکاری کو پسند کیا، مجھ پر مثبت تنقید کی جائے تو برا نہیں لگتا، انٹرویو

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:06

آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کررہی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کررہی ہیں، جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اتنی خواتین اداکارائیں موجود نہیں تھیں جتنی آج ہیں۔ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے پی ٹی وی سمیت جن ٹی وی چینلز پر اداکاری کی لوگوں نے اسے ہمیشہ پسند کیا، اگر کوئی میری اداکاری پر مثبت تنقید کرتا ہے تو مجھے برا نہیں لگتا، انہوں نے کہا کہ میں ہر ڈرامہ سیریل میں پہلے سے اچھی اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔