فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے، سارہ لورین

پوجا بھٹ اور مہیش بھٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، ’کجرا رے‘ میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے، انٹرویو

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:06

فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے، سارہ لورین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے، پوجا بھٹ اور مہیش بھٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ بھارتی فلم کجرا رے میں کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے مجھے امید ہے کہ میں آئندہ مستقبل میں بھی پوجا اور مہیش بھٹ کی ٹیم کا حصہ بنوں گی ، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کامیابی کیلئے جہاں اداکاری کیساتھ رقم بہت ضروری ہے اسی طرح بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تعلیم یافتہ نئے لوگوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :