پیرس میں دہشت گرد حملے، دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 11:44

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) : پیرس میں مخلتف مقامات پر دہشت گردوں کے 6 حملوں کے بعد جہاں فرانس نے سرحدین سیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سکیورٹی میں اضافہ کیا ہے وہیں دنیا بھر کے بڑے بڑے شہروں میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں اور واشنگٹن، نیویارک اور لاس اینجلس میں سکیورٹی اہلکاروں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ برطانیہ میں بھی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے ایم آئی فائیو کو ہر طرح کی صورت حال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسی طرح سنگاپور کے وزیرداخلہ نے بھی ملک میں سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرحدوں پر بھی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے. واضح ہے کہ انتہیا پسند تنظیم داعش نے پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اب یہ کہا جا رہا ہے کہ آئندہ برس مارچ میں داعش یورپ کے مختلف شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :