ایتھلیکٹس مقابلوں میں روس کی شرکت معطل

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:02

ایتھلیکٹس مقابلوں میں روس کی شرکت معطل

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) روس کی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو عارضی طور پر اولمپک گیمز سمیت تمام بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔روس کے خلاف یہ اقدام مبینہ طور پر وسیع پیمانے پر ڈوپنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف نے کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جس میں کہا گیاہے کہ روس میں ’حکومت ڈوپنگ میں ملوث تھی آئی اے اے ایف کے کونسل اراکین نے روس پر پابندی لگائے جانے کے حق میں 22 جبکہ اس کے خلاف صرف ایک ووٹ دیا۔

ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم کے صدر لارڈ کو نے کہا: ’یہ ہم سب کے لیے ہوشیار ہو جانے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

’ہمارا کھیل خود کو شرمناک حالت میں دیکھ رہا ہے۔ ہم پوری طرح سے ان تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو ہونی ہیں۔ ہم نے واضح طور پر یہ بات تسلیم کی ہے کہ ہمیں بعض سخت سبق سیکھنے ہوں گے۔‘انھوں نے مزید کہا’ہمیں اپنے دامن پر نظر ڈالنی ہے، اپنے کھیل کو دیکھنا ہے اور ہم یہ کریں گے روس کے وزیر کھیل وٹالی مٹکو نے کہا کہ ’معطلی عارضی ہے‘ اور ’مسئلہ قابل حل ہے۔

‘ روس کے متعلق ہونے والی ووٹنگ میں اس ملک کے آئی اے اے ایف کونسل ممبر کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے نتیجے میں روس ورلڈ ایتھلیٹکس سیریز اور آئندہ سال پانچ اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے گا۔