فیملی فلم سے بہتر کچھ نہیں‘ سلمان خان

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:45

فیملی فلم سے بہتر کچھ نہیں‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹارسلمان خان آجکل اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی شاندار کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔اداکار سے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ جب لوگ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر فلم دیکھنا چاہیں تو آپ کے خیال کے مطابق کس قسم کی فلم موزوں ہو گی؟ اس سوال کے جواب میں سلما ن خان کا کہنا تھا کہ خاندان کے سب افراد کے ساتھ مل کر فلم دیکھنے کیلئے ایک فیملی فلم کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

49سالہ اداکارکی گزشتہ فلموں کی طرح انکی یہ فلم بھی مکمل طور پر فیملی ڈرامہ فلم ہے۔واضح رہے سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ پہلے دن 40کروڑ کابزنس کرنے پر بولی ووڈ انڈسٹری کی سب سے ذیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔سلمان خان نے میڈیا کو بتایاکہ وہ اپنے تمام پرستاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کی پسندیدگی کے باعث انکی فلم کامیاب قرار پائی۔ سورج برجاتیا کی ”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش ، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں

متعلقہ عنوان :