پریانکا چوپڑا ”تماشا“ دیکھنے کیلئے بیتاب

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:49

پریانکا چوپڑا ”تماشا“ دیکھنے کیلئے بیتاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء)جہاں دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کے پرستار انکی نئی آنے والی فلم ”تماشا“ کے انتظار میں بے چین ہیں ، وہیں بولی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑابھی ساتھی اداکاروں کی فلم کی نمائش کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی تاریخی محبت کی رومانس سے بھر پور فلم ”باجی راؤ مستانی “میں دیپکاپڈکون کے ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ وہ دیپکا اور رنبیر کپور کی ”تماشا“ کا بے تابی سے انتظا ر کر رہی ہیں۔اداکار رنبیر کپور اپنی سابق گرل فرینڈدیپکا پڈکون کے ساتھ ”تماشا“ سے قبل ”بچنا اے حسینوں“ اور ”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔امتیاز علی کی ”تماشا“ میں رنبیر کپور ، دیپکا پڈکون ، جاوید شیخ، نکھل بھگت اور فراز سروائیااہم کردار ادا کررہے ہیں۔ دیپکا رنبیر کی ”تماشا“27نومبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی