Live Updates

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عمران خان کے معترف ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 12:54

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عمران خان کے معترف ہو گئے

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عمران خان کے ایسے معترف ہوئے کہ انہیں بھارت کا اصل چہرہ قرار دیتے ہوئے خوب داد بھی دے ڈالی. تفصیلات کے مطابق لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاکہناتھاکہ راجھستان کے علاقے الور کے عمران خان نے طلباءکے فائدہ کیلئے موبائل ایپس متعارف کروائیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت اخبارات کی سرخیوں اور ان چیزوں سے بڑھ کر ہے جو آپ ٹی وی پر دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے 50موبائل ایپس بنائیں اور وہ ایپس مفت میں طلباءکے نام کردیں ، بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا بھارت ، الور کے عمران خان میں ہے۔ ویمبلے میں بھارتی کمیونٹی کے تقریباً 60ہزار لوگوں سے نریندر مودی نے خطاب کیا جبکہ اس تقریب میں روایتی کلچرل شواور ڈانسز بھی کیے گئے.
این ڈی ٹی وی کے مطابق 37سالہ عمران خان نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاکہ وہ ایک ویب ڈویلپر اور ایک سرکاری سکول میں سنسکرت کا استاد ہے، اُنہیں تخلیقی ، نئے آئیڈیاز ، چیلنجز قبول کرناپسند ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات