بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کی درخواست ضمانت مسترد

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:08

بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کی درخواست ضمانت مسترد

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی عدالت نے قومی کرکٹر شہادت حسین کی ملازمہ تشدد کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی۔ شہادت حسین اس سے قبل دو بار جیل سے رہائی کیلئے کوششیں کر چکے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کو کم عمر ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور وہ رہائی کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے، ان کے وکیل قاضی نجیب اللہ نے ڈھاکہ میٹروپولیٹن سیشن جج قمرالحسین کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :