ایلیکس ہیلز کی ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:08

ایلیکس ہیلز کی ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلیکس ہیلز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہیلز نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ ہیلز 109 رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی گیند کا نشانہ بنے۔