موسم سرما میں سوئی گیس کی قلت کے باعث عوام ایل پی جی استعمال کریں ‘ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا مشورہ

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:58

موسم سرما میں سوئی گیس کی قلت کے باعث عوام ایل پی جی استعمال کریں ‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سردیوں میں سوئی گیس کی قلت کے باعث عوام ایل پی جی استعمال کریں ،عوام ایل پی جی خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کے لیے ایل پی جی مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 900روپے کرنے کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو چھ ماہ ہوئے بھجوا رکھی ہے،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا انتظار ہے۔

سمری منظور ہوجائے تو ملک بھر میں پورا سال گیس کا سلنڈر 900روپے میں ملے گا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حکومت کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے جبکہ پاور سیکٹر اور فرٹیلائزر کمپنیوں کو بھی گیس کی فراہمی ضروری ہے۔