فرانس میں حملوں سے قبل جرمن فٹ بال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کا انکشاف

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:28

فرانس میں حملوں سے قبل جرمن فٹ بال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کا انکشاف

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) فارنس کے دارلحکومت پیر س میں موجود جرمن فٹ بال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم کچھ گھنٹوں بعد واقعی پیرس دھماکوں ، فائرنگ سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یورو چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جرمنی کی ٹیم فرینڈلی میچ کھیلنے پیرس پہنچی جہاں وہ ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی اور گزشتہ روز دوپہر کے وقت نامعلوم شخص نے فون پر ہوٹل میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی جس پر ٹیم کے ساتھ دیگر مہمانوں کو بھی عمارت سے نکال کر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے جاسوس کتوں کی مدد سے ہوٹل کی تلاشی لی جس کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دیاگیا۔

یادرہے کہ کچھ گھنٹوں بعد جرمنی اور فرانس کی ٹیموں کا میچ جاری تھا کہ اس دوران سٹیڈیم کے قریب بھی دھماکے سنے گئے جبکہ ایک کنسرٹ ہال سمیت مختلف مقامات پر دہشتگردی کی وارداتوں میں دوسو کے قریب افراد جان کی بازی ہارگئے اور داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :