الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 16:13

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئے . تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سانگھڑ اور بدین میں سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر بلدیاتی انتخابت ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی .

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بدین میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سانگھڑ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئے گئے ہیں. جبکہ سانگھڑ کی سکیورٹی بدین میں تعینات کر کے بدین میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے.