عمران خان کو سندھ میں رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا،نواب خان وسان
چیئرمین پی ٹی آئی سیاست چھوڑ کر کوئی میوزک کمپنی کھول لیں انہیں خواب میں بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نظر آتے ہیں،رکن قومی اسمبلی `
ہفتہ 14 نومبر 2015 17:15
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہا ہے عمران خان کو سندھ میں رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ ان کے جلسوں میں عوام تو ہوتے ہیں مگر ووٹ پیپلزپارٹی کو ملتے ہیں عمران خان سیاست چھوڑ کر کوئی میوزک کمپنی کھول لیں انہیں خواب میں بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نظر آتے ہیں اس خیالات کا اظہار انہوں نے وسان ہاؤس خیرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی جس کی بدولت پاکستان میں پہلی بار جمہوری حکومت پانچ سال اقتدار میں رہی اور اب بھی جمہوریت ان کی قربانی کے باعث قائم ودائم ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سیاسی کیئرئیر کا آغاز ہوتے ہی مخالفین کے کانوں میں بھوچال مچ گیا ہے اور انشاء اﷲ آئندہ دور بھی پیپلزپارٹی کا ہو گا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرئے گی سندھ میں پی پی مخالفین کا صفایہ ہو چکا ہے وہ صرف اب بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کے لئے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے نیچے جمہوریت کی بحالی کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں نواز شریف آج اگر وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے ہیں تو وہ بی بی شہید کی وجہ سے ہیں کیوں کہ انہوں نے نواز شریف کو وطن آنے کا مشورہ دیا تھا مگر نواز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد ہی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں مگر پیپلز پارٹی کے کارکن جیلوں اور ہتھکڑیوں سے گھبرانے والے نہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام شہید بھٹو کی سوچ و فلسفہ فکر کے قائل ہیں ہم سندھ سے نہ کبھی غداری کی ہے نہ کریں گے سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں اس موقع پر عبدالعزیز،یعقوب کھوکھر، علی انجم عباسی ودیگر موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.