پاک بھارت سیریز پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ششانک منوہر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 نومبر 2015 18:49

پاک بھارت سیریز پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ششانک منوہر

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14 نومبر 2015 ء) ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں سیریز کھیلنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے انکار پر اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے قلابازی لے لی ہے۔

(جاری ہے)

صدر بھارت کرکٹ بورڈ ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس حوالے سے حکومت سے نہ ہی کلئیرنس ملی ہے نہ ہی پاکستان کو بھارت میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے 2 روز بعد دوبارہ بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :