کرکٹر یوراج سنگھ کے والد نے بہترین مستقبل کیلئے شادی کو نیک شگون قرار دیدیا

یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ طویل معاشقے کے بعد منگنی کے رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں

ہفتہ 14 نومبر 2015 19:45

کرکٹر یوراج سنگھ کے والد نے بہترین مستقبل کیلئے شادی کو نیک شگون قرار ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔آئی پی اے۔14 نومبر۔2015ء) معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ طویل معاشقے کے بعد منگنی کے رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹر اور اداکارہ کی منگنی بالی میں منعقد کی جانے والی ایک نجی تقریب میں انجام پائی۔ منگنی کی رسم کے موقع پر کرکٹر کے والد یوگراج سنگھ کا کہنا تھا کہ یوراج سنگھ کی شادی سے اس کی قسمت بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے قوی امید ہے شادی کے بعد میرے بیٹے کو قومی ٹیم میں واپس بلا لیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ انکی ہونے والی بہو اداکارہ ہیزل کیچ بہت اچھی اور سلجھی ہوئی لڑکی ہے۔رپورٹ کے مطابق جوڑا آئندہ سال فروری میں شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کرکٹر یووراج سنگھ بھارت کے 2011ء میں جیتے گئے ورلڈ کپ کے ہیرو ہیں۔تاہم اب انھیں سلیکٹرز کی طرف سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہاہے۔دریں اثناء اب کرکٹر کے والد کے خیالات کے مطابق ہیزل کے انکی زندگی میں شامل ہونے کے بعد انکی قسمت بدل جائے گی

متعلقہ عنوان :