امیتابھ بچن نے کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

اتوار 15 نومبر 2015 13:53

امیتابھ بچن نے کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

ممبئی۔ 15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 نومبر۔2015ء)بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے اس موقع پر کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں۔اس موقع پر امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن ،ودیا بالن،شرمیلا ٹیگور سمیت متعدد شو بز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔21 ویں کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 61 ملکوں کی 149فلمیں پیش کی جائیں گی۔فیسٹیول 21 نومبر تک جاری رہے گا۔