حیدر آباد اور لڑکی کا واقعہ بالکل غلط ہے ، عمر اکمل
میڈیا نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ، امید ہے مجھے بھی سپورٹ کرے گا ، اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب
اتوار 15 نومبر 2015 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ حیدر آباد اور لڑکی کا واقعہ بالکل غلط ہے ، اس حوالے سے مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بالکل غلط ہیں ، پی سی بی کو آج صبح تک جواب دے دونگا ، میں پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں ، مسائل میں نہ الجھایا جائے ۔ لاہور میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں حیدر آباد میں ہونے والا واقعہ اور لڑکی کا معاملہ بالکل غلط ہے مجھے پر غلط الزامات لگائے گئے ہیں اپنے ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو آج نوٹس کا جواب دے دونگا آگے پی سی بی کی مرضی ہے وہ کیا کرتی ہے میرا دل اس حوالے سے بالکل صاف ہے ۔
عمر اکمل نے کہا کہ میں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں اور لمبا عرصے تک کھیلنا چاہتا ہوں مجھے مسائل میں نہ الجھایا جائے میری ذاتی زندگی متاثر ہورہی ہے میڈیا نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے امید ہے مجھے بھی سپورٹ کیاجائے گا اور حقائق پر مبنی بات کرے گا ۔(جاری ہے)
ہماری ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بہت سے ایونٹ جیتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ قواعد وضوابط کی پابندی ہے اور میرے حوالے سے میرے ڈیپارٹمنٹ کے کپتان توفیق عمر بھی بہتر جانتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا بہت مشکور ہوں انہوں نے پی سی بی سے میرے حق میں آواز اٹھائی یہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے لڑتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں اور سخت ٹریننگ کررہا ہوں اور اس کا ثبوت ٹی 20کپتان شاہد آفریدی کا مجھ پر اعتماد ہے میرے ڈیپارٹمنٹ کے کپتان توفیق عمر بھی میری کارکردگی سے خوش ہیں ۔ امید ہے جلد اس مسئلے سے نکل کر انگلینڈ کیخلاف ٹی 20ٹیم کا حصہ ہونگامزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.