دوسرے ون ڈے کے بعد یاسر شاہ اور افتخار احمد کا ڈوپ ٹیسٹ

اتوار 15 نومبر 2015 18:28

دوسرے ون ڈے کے بعد یاسر شاہ اور افتخار احمد کا ڈوپ ٹیسٹ

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15نومبر۔2015ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں یاسر شاہ اور افتخار احمد کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے میڈیکل پینل کے ڈاکٹرز نے میچ کے بعد اچانک دو کھلاڑیوں کو ڈوپ ٹیسٹ لیا جس کے بعد ان کے سیمپل تجزیے کے لئے واڈا لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے ۔ یاد رہے کہ افتخار احمد صبح ساڑھے پانچ دبئی اور آٹھ بجے ابوظہبی پہنچے جس کے چند گھنٹے بعد انہوں نے میچ میں شرکت کی ۔