Live Updates

عمران خان کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ چلیں اور نندی پور پاور پروجیکٹ کو اپنی آنکھوں سے چلتا دیکھیں،عمران خان ہم پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا میں کسانوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کریں وزیر اعظم کے کسان پیکج نے کسانوں کیلئے نقد رقم فراہم کی،کسان پیکج نے رعایتی نرخوں پر کھاد، ٹیوب ویلوں پر سبسڈی اور زرعی قرضوں کیلئے 341ارب فراہم کیئے،عمران خان بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں انکی حکومت نے کسانوں کیلئے کیا کارنامہ سرانجام دیا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اتوار 15 نومبر 2015 19:22

عمران خان کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ چلیں اور نندی پور پاور پروجیکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ چل رہا ہے، عمران خان کو دعوت دیتا ہوں کے میرے ساتھ چلیں اور نندی پور پاور پروجیکٹ کو اپنی آنکھوں سے چلتا دیکھیں،عمران خان ہم پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا میں کسانوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج نے کسانوں کیلئے نقد رقم فراہم کی،کسان پیکج نے رعایتی نرخوں پر کھاد، ٹیوب ویلوں پر سبسڈی اور زرعی قرضوں کیلئے 341ارب فراہم کیئے،عمران خان بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں انکی حکومت نے کسانوں کیلئے کیا کارنامہ سرانجام دیا،ہم پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا میں کسانوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کریں، وزیر اعظم کسان پیکج بلا تفریق پورے پاکستان کے کسانوں کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ چل رہا ہے، عمران خان کو دعوت دیتا ہوں کے میرے ساتھ چلیں اور نندی پور پاور پروجیکٹ کو اپنی انکھوں سے چلتا دیکھیں ،عمران خان نندی پو رپاور پروجیکٹ چلتا دیکھ کر ہمیں نہ سہی عوام کو ہی مبارکباد دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات