برازیل میں فارمولا ون ریس ، نکوس روسبرگ فتح یاب

پیر 16 نومبر 2015 11:06

برازیل میں فارمولا ون ریس ، نکوس روسبرگ فتح یاب

برازیل (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار16نومبر۔2015ء ) برازیل میں ہونے والی فارمولا ون ریس کے شاندار ایونٹ میں جرمنی کے نکوس روسبرگ نے کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

برازیل میں ہوئےفارمولا ون کار ریس کے شاندار مقابلے ساؤ پاؤلو کے ریسنگ سرکٹ میں شائقین کی بڑی تعداد اپنی من پسند ڈرائیورز کو دیکھنے کیلئے موجود تھی ، ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی۔

تاہم کچھ شرکا نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار بھی ہو گئے ۔ جرمنی کے مایہ ناز ڈرائیور نکوس روسبرگ نے شروع سے ہی اپنی برتری کو برقرار رکھا اور کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا انہوں نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ۔ ریس میں دوسرا نمبر برطانیہ کے لیوس ہیملٹن جبکہ تیسرا جرمنی کے ہی سباسچئین ویٹل کا رہا ۔