بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی’ 59 ہلاک

پیر 16 نومبر 2015 12:22

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی’ 59 ہلاک

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش کے سلسلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اْنسٹھ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تامل ناڈو میں کئی روز سے جاری بارش کے سلسلے میں اب تک اْنسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ریاست کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں، سڑکیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے، اکثر اضلا ع میں آج سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہےجبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :