میانوالی : جب حکومت آئی تھی تو ڈیزل پر 16فیصد جی ایس ٹی تھا جبکہ اب 50 فیصد ہے ، حکومت نے کسانوں کے محض ایک طبقے کو نوازا ہے، حکومت کو میٹرو بنا بنا کر کمیشن بنانا آتا ہے ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا خطاب
سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 12:55
میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر میانوالی میں موجود ہیں جہاں آج انہوں نے عیسٰی خیل کے علاقہ کمر مشانی میں خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصدآبادی دیہی آبادی پر مشتمل ہے لیکن حکمرانوں نے کسانوں کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا ۔
وزیر اعظم کا کسان پیکج بھی ایک مخصوص طبقے کو نوازنے کیلئے تھا۔ جب ن لیگ حکومت میں آئی تو ڈیزل پر 16 فیصد جی ایس ٹی تھا اب 50 فیصد ہے اگر ڈیزل مہنگا ہوگا تو کسانوں کی لاگت بڑھے گی جس سے کسان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی اقتدار میں آتے ہی اپنی دکانداری چمکانے ہیں جب آصف زرداری صدر بنا توپاکستان سٹیل 8 ارب روپے کے منافع میں تھی لیکن نواز شریف اور آصف زرداری نے مل کر سٹیل مل کو 200 ارب کے نقصان میں پہنچادیا جس کی وجہ سے آج وہ بند ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.