اسلام آباد : دو بیٹیوں کے ساتھ مقدمہ نہیں‌لڑ سکتی ، زین کی والدہ

گھبرائیں نہیں‌ ، اب یہ سرکار کا مقدمہ ہے ، سپریم کورٹ کی زین کی والدہ کو تسلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 13:43

اسلام آباد : دو بیٹیوں کے ساتھ مقدمہ نہیں‌لڑ سکتی ، زین کی والدہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : این قتل کیس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر سماعت کا غاز کر رکھا ہے . عدالت نے زین کی والدہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تو زین کی والدہ نے کہا کہ دو بیٹیوں کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی . سپریم کورٹ نے زین کی والدہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہے جتنا بھی طاقتور ہو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرےگی۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ لگتاہے انسداد دہشت گردی عدالت میں انصاف نہیں ہوا۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے زین کی والدہ کو تسلی دی کہ آپ گھبرائیں نہیں،کوئی پولیس والا آپکو تنگ نہیں کرےگا۔یہ مقدمہ آپ کولڑنے کی ضرورت نہیں،یہ سرکار کا کام ہے۔عدالت نےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زین کی والدہ کا بیان چیمبر میں ریکارڈ کیا جائے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے زین کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا. میں اللہ کی رضا پر راضی ہوں لیکن میں اپنے کیس کی پیروی بھی نہیں کرنا چاہتی مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی کو معاف کیا ہے.

متعلقہ عنوان :