پیرس حملوں‌کے بعد مسلمانوں‌کی نگرانی سخت، فرانسیسی وزیر داخلہ نے بعض مساجد بند کرنے کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 14:25

پیرس حملوں‌کے بعد مسلمانوں‌کی نگرانی سخت،  فرانسیسی وزیر داخلہ نے ..

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : پیرس میں دہشت گردی کے بعد مسلمانوں کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد فرانس میں مسلمانوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے . فرانسیسی وزیرداخلہ نے کچھ مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نفرت پھیلانے والے علما کو ملک بدر کرکے ان کی مساجد کو بند کردینا چاہیے۔ فرانس سے گذشتہ تین سال میں 40 مسلم مذہبی رہنماؤں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جن میں سے 25 فیصد رواں سال کے چھ ماہ میں نکالے گئے۔
دوسری جانب امریکی ریاست مشی گن کے گورنر نے مزید شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں رِک اسنائڈر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے تک وہ کسی پناہ گزین کو جگہ نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :