کولکتہ فلم فیسٹول میں خواتین ڈائریکٹروں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے‘ ودیا بالن

پیر 16 نومبر 2015 14:59

کولکتہ فلم فیسٹول میں خواتین ڈائریکٹروں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے‘ ودیا ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ کولکتہ فلم فیسٹول میں خواتین ڈائریکٹرون پر توجہ دی گئی ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوش ہے کہ کولکتہ فلم فیسٹول میں خواتین ڈائریکٹروں پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں خواتین کی طاقت اور اثر و رسوخ پڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ خواتین اچھا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شرمیلا ٹیگور کی شخصیت سے متاثر ہوں۔ وہ کولکتہ فلم فیسٹول کی جیوری کی سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں خواتین پر بننے والی فلم کو کم پذیرائی ملتی تھی تاہم صورتحال بدل چکی ہے انہوں نے کہا کہ اب ایسا دور آ گیا ہے کہ کسی اداکارہ کو اپنی اصل عمر چھپانے یا اس بارے میں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :