پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر258رنز،193رنز کی مجموعی طور حاصل کرلی

پیر 16 نومبر 2015 15:19

پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر258رنز،193رنز ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر258رنز بناکر نیوزی لینڈ پر مجموعی طور پر193رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے برنس صفر اور ڈیوڈ وارنر24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسٹیون سمتھ131اورایڈم ووگس101رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،قبل ازیں نیوزی لینڈکی ٹیم اپنی پہلی اننگر میں624رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی،روزٹیلر290کین ویلیمسن166رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل سٹارک نے4،ناتھن لیون نے3،ہیزلووڈ،جانسن اور مچل مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پہلے تیسرے دن کے سکور6وکٹوں کے نقصان پر510رنز اننگز کا آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ525رنز کے مجموعی سکورپر گری جب مارک کریگ15رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں624رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اورآسٹریلیا پر پہلی اننگز میں65رنز کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر258رنز بنالئے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے برنس0اور ڈیوڈوارنر24رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ جبکہ اسٹیون سمتھ131اورایڈم ووگس101رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔