عظیم فٹ بالر ڈیگو میرا ڈونا معدے کے آپریشن کے بعد صحت یاب

پیر 16 نومبر 2015 15:21

عظیم فٹ بالر ڈیگو میرا ڈونا معدے کے آپریشن کے بعد صحت یاب

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء) ماضی کے عظیم فٹ بالر ڈیگو میرا ڈونا وینزویلا میں معدے کے بائی پاس آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرا ڈونا کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ کارلو فلپ کا کہنا ہے کہ لیجنڈری فٹ بالر روبہ صحت ہیں۔ وینزویلا کے شہر ماراکیبو میں کیا جانیوالا آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

میرا ڈونا آپریشن کے بعد چلنے پھرنے کے قابل ہیں‘ بالکل تندرست و توانا ہیں جنہوں نے آپریشن کے بعد چہل قدمی بھی کی۔ واضح رہے کہ پچپن سالہ ڈیگو میراڈونا صحت کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔ ایک عشرہ پہلے بھی ان کی اسی قسم کی سرجری ہو چکی ہے۔ میرا ڈونا مزید بارہ دن وینزویلا میں قیام کریں گے اور مکمل صحت یاب ہو کر وطن واپس جائیں گے۔وینزویلا کے صدر کہہ چکے ہیں کہ فیفا کی صدارت کیلئے میراڈونا بہترین انتخاب ہوں گے۔ ارجنٹائن نے انیس سو چھیاسی میں میرا ڈونا کی قیادت میں فٹ بال کا عالمی کپ بھی جیتا تھا۔