پاکستان جوڈوفیڈریشن نے ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے مختلف کمیشنز قائم کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا

پیر 16 نومبر 2015 15:22

پاکستان جوڈوفیڈریشن نے ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے مختلف کمیشنز قائم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء )پاکستان جوڈوفیڈریشن نے ملک میں جوڈوکاز کی تربیتی اور اس کھیل کے فروغ کیلئے مختلف کمیشنز قائم کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے ،جوڈو فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں فورسز،واپڈا ،صوبوں،فاٹا،اسلام آباد،آزاد کشمیر اور مختلف یونٹس کے نمائنڈوں نے حصہ لیکرجوڈو فیڈریشن کی موجودہکابینہ پر مکمل اعتماد کا ظہار کیاگیا۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ہونیوالے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے اہم اجلاس میں چاروں صوبوں،اسلام آباد،فاٹا ،آرمی اور فورسز یونٹس ،واپڈااور ریفری ججز کونسل سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے بھر پور طریقے سے شرکت کی،اجلا س کے دوران ملک میں جوڈ وکے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مختلف امور پر بحث کی گئی ،اور قومی وبین الاقوامی سطح پر قومی جوڈوکازکی کاردگی کو تسلی بخش قراردیدیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف کمیشنز بھی بنائے گئے ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے محمد یونس کو ٹیکنیکل کمیشن کے ڈائریکٹر اورمحمد شکیل کو ڈائریکٹر ریفری کمیشن مقرر کردیا ۔واپڈا کے لیاقت علی کو سپورٹس وکوچنگ کمیشن کے ڈائریکٹر،پاکستان آرمی کے کرنل عارف بودلہ کو دائریکٹر ملیٹری وپولیس کمیشن ،جمیل کو کھر کو کاتاز کمیشن کے ڈائریکٹراورغضنفر علی کو جوڈوفار چلڈرن کمیشن کے ڈائریکٹر مقررکردیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان جوڈو دفیڈریشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں جوڈوکھیل کوفروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ان کمیشنز کے قیام سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے انہیں پالش کرتے ہوئے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔آخر میں جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اورریفری ججز کونسل کے صدر مسعود احمد اور سیکرٹری احمد مختیار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔