فیسکو کے ڈائریکٹر ایچ آر چوہدری محمد علی کی سکیل 20 میں ترقی

پیر 16 نومبر 2015 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) پیپکو انتظامیہ نے فیسکو کے ڈائریکٹر ایچ آر چوہدری محمد علی کوبطورایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایچ آر سکیل 20 میں ترقی دے دی ۔اس سلسلے میں باقاعدہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ہے ۔چوہدری محمد علی کا شمار فیسکو کے انتہائی منجھے ہوئے،قابل ،تجربہ کار اور اپنے کام میں ماہر افسران میں ہوتا ہے ۔ان کی بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ترقی پر افسران اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :