ثقلین مشتاق نے شین وارن کی محبوبہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

پیر 16 نومبر 2015 20:13

ثقلین مشتاق نے شین وارن کی محبوبہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) آل سٹارلیگ کے موقع پر لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن نے اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ لزہرلے کو دیگر پرانے کھلاڑیوں سے ملانے کے لئے لائے تو تمام نے ان سے مصافحہ کیا جب کہ سابق برطانوی کپتان وان نے تو مہذب یورپی طریقے سے بوسہ بھی لیا تاہم سابق پاکستانی کھلاڑی ثقلین مشتاق نے دیگر کھلاڑیوں کی تقلید کے بجائے لز ہرلے سے ہاتھ ملانے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اپنی نشست پر ہی بیٹھے رہے اور اپنی جگہ پر بیٹھ کر ان کو سر ہلا کر خوش آمدید کہنے میں ہی عافیت سمجھی۔